31 جولائی، 2024، 1:52 PM

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستانی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، پاکستانی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

جے یو آئی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستانی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرارداد جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی کے دیگر پارلیمنٹرین کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن امت مسلمہ ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے قضیہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا، جمعیت علمائے اسلام اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

News ID 1925703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha